• Twitter
  • Facebook
  • Google+
  • Instagram
  • Youtube

About me

Let me introduce myself


A bit about me

Mr. Irshad Khan is a Research Associate and Social activist. He has participated in the International and National seminars and workshops on various topics such as “Islamic Finance: India Opportunity Summit”, Islamic Finance News Road Show at Mumbai, Islamic Finance Workshop ' Workshop on Human Rights ' etc.

He has worked on the following projects like, “Shariah Finance Scope in India”, “NIFAZ Amravati”, Educational Career Guidance Program etc.He holds experiences in various school and Junior Colleges on Exam Preparation and Career Guidance Lectures.

Profile

Irshad Khan

Personal info

Irshad Khan

Research Associate and Social Activist

Birthday: 13 Dec 1987
Phone number: +(91) 937 005 9541
Website: www.khurrammuraad.blogspot.com
E-mail: write.irshad@gmail.com

RESUME

Know more about my past


Employment

  • Aug 2015-future

    FIKR India @ Research Associate

    Local Community and Policy Research

  • 2014-2015

    Janseve.in @ Assistant Manager Admin and Social Media

    •Championed office operations to ensure the office runs effectively and efficiently including phone coverage, mail/couriers, basic office maintenance, business visitors and more. •Trained and mentored junior administrative support staff. •Provided all administrative support, including data entry, word processing, spreadsheet and presentation preparation, photocopying, etc. •Assisted management team in various projects to support the Finance, Human Resources. •Arranged all small event/meeting logistics, including facilities, audio-visual, catering, etc. •Established relationships with various external product and service providers to ensure good quality and pricing. •Maintained all office and phone equipment (calling upon IT resources as required) to ensure good functional order; provides end-user training and instruction. •Maintained and handle confidential records and information as required, particularly Finance and Human Resources documentation. •Maintained Email and SMS server •Manage and implements social media strategy •Manages social media site: Facebook, Twitter, LinkedIn, You Tube, Google+ and Google Map. •Designing the Post and Greetings

  • 2011-2012

    sio-ndia.org @ Secretary Campus SIOMNZ

    - Career Guidance Lectures - Public Relations - Class Lectures - Handling Educational and Students Matters - Providing Scholarship Information - Web Designer - Editor and Designer Three Month News Letter - Maintain Social Media and Blogs

Education

  • 2009-2011

    Master of Business Administration @Paased

    MBA from Maulana Azad National Urdu University Hyderabad in Finance and Marketing.

  • 2005-2008

    Bachelor of Commerce @ passed

    B.Com from Sant Gadge Baba Amravati University.

Skills & Things about me

Research Associate
86%
Career Guidance & Lecture
Punctual
85%
graphic designs
Web Developer
64%
wordpress

Portfolio

My latest projects


Monday, September 21, 2015

Scholarships Guidance program conducted by SIO Nagpur

Nagpur: Students Islamic organization of India, a student based organization has been active in students' community since past three decades for its welfare and guidance. 

Considering it objective of supporting students, the Nagpur unit has organized a free guidance Government and Private NGO’s scholarships on 11th September 2015 at Students centre Jafar Nagar NAGPUR.




Hordes of students from different streams were present at the program. Mr. Irshad Khan Ex campus secretary SIO Maharashtra North Zone unveiled the list of the organizations and NGO’s active in this field. He then answered the number of questions posed by the students. 


The program concluded with the thought provoking words of Dr. Anwar Siddiqui Ex Zonal President of SIO Maharashtra North Zone.


Wednesday, February 25, 2015

How to face exam lecture at Mumbra




Friday, February 1, 2013

How to Face Exam...???

How to Prepare For Exams Khaildar Anjuman How to Prepare For Exams Khaildar Anjuman How to Prepare For Exams Khaildar Anjuman How to Prepare For Exams Khaildar Anjuman

Sunday, July 15, 2012

Career Guidance and Felicitation Program by SIO Khamgaon


Khamgaon, 13 July: SIO Khamgaon unit organized a career guidance and felicitation program for SSC & HSC students of Khamgaon Taluka for Urdu medium Students. Program started with the recitation of glorious Quran by Aqeel Arshad Khan. Inaugural words were given by Saleem Akhtar.

 He also gave introduction of SIO. Speech on " Importnace of education " was delivered by Talha Bin Mumtaz. Irshad Khan, Campus Sec. SIOMNZ guided the students regarding various prevailing courses. Awards were given to selected students who secured good position in their academics .


Program was concluded on presidential speech by Dr. Waqarull Haq Khan Sb President Anjuman Mufidul Islam Education Society Khamgaon.Near about 100 students and parents attended the program.


Saturday, June 23, 2012

Successful Career guidance workshop at Raver


Raver(20.06.12): A successful program was organized by Raver Unit  at Kausar Bagh Hall. Program started with the Quran recitation and Inaugural words  was given by Br. Zulkar Khan Unit President, he explained the need of organizing such programs in the current time where students are normally confused regarding their career.  He also explained aims and objectives of SIO and invited student to join the organisation.
In the main lecture on Career Guidance Br. Irshad Khan Campus Sec. SIOMNZ guided students on Career Planning & Guidance. He gave career information through the means of LCD projector. More than 100 students were present during the program.

Sunday, May 20, 2012

اسلام اور ماحولیات


اسلام اور ماحولیات
ڈاکٹر بدرالاسلام

ماحولیات سے متعلق مسائل گو کہ جدید دور کی پیداوار ہے(بالخصوص ۲۰ویں صدی) ۔اس وقت انسان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے نتیجے میں ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، لہٰذا اب ماحولی مسائل اور ان کا حل عالم انسانی کا سب سے اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ فطری ماحول کی خرابی نے اب انسانی وجود کی بقا پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
خالق کائنات جو کہ عالم الغیب بھی ہے، بھلا اس سے کیسے بے خبر رہتا؟ اسی لیے اس نے اپنے دین ’اسلام‘ کی تکمیل کے ساتھ نبی آخر الزماں کے توسط سے انسانوں کو ’ماحولیات‘ سے متعلق جامع رہنمائی دی۔ اگر ان ہدایات پر عمل ہوتا تو ہم ماحولیاتی مسائل سے ناآشنا رہتے۔ بعد از خرابیِ بسیار، اب بھی وقت ہے کہ ہم اس دینِ فطرت کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں اور عالم انسانی کو اس خدائی ہدایت سے روشناس کرائیں۔ ذیل کے مقالے میں ماحولیات سے متعلق اسلامی تعلیمات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسلام ماحول اور اس سے متعلق مسائل پر ایک ہمہ جہتی نقطۂ نظر رکھتا ہے۔ اسلام انسان کے دیگر جان داروں (نباتات و حیوانات) ، طبعی ماحول اور سماجی ماحول سے متعلق واضح ہدایات رکھتا ہے۔ انسان اور ماحول کے درمیان تعاملات کے سلسلے میں اسلامی تعلیمات جامع اور کافی ہیں۔
فطری ماحول کی اہمیت و افادیت قرآن اور احادیث میں جابجا آئی ہے۔ قرآن میں احکامات والی آیات کی نسبت ان آیات کی تعداد زیادہ ہے جن میں فطرت اور فطری مظاہر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس لیے فطرت کا مطالعہ اہلِ ایمان پر ضروری قرار پاتا ہے(محمد کلیم الرحمن، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی ۱۹۹۷ء، ص ۱۴۶)۔ اس طرح کی کچھ آیات اپنے مقام پر زیر بحث آئیں گی۔ اسی طرح اسلام کا دوسرا ماخذ سیرتِ رسول  سے بھی ہمیں ماحولیات کے گوناگوں پہلوؤں پر رہنمائی ملتی ہے۔ بالخصوص قدرتی وسائل کا استعمال اور ان کا تحفظ، وسائل کا مناسب استعمال، ان میں اسراف سے پرہیز وغیرہ۔ انھی تعلیمات کے بدولت اسلامی تمدّن میں آلودگی سے پاک ماحول کو پروان چڑھایا گیا ہے۔
ایک حدیث میں آپ  سے روایت کیا گیا کہ کوئی مومن ایسا نہیں ہے جو کوئی درخت لگائے یا کھیتی کرے، اور اس سے انسان اور پرندے فائدہ اٹھائیں اور اس کا اسے ثواب نہ ملے۔ جو کوئی مردہ زمین کو پیداوار کے قابل بنائے، اس کے لیے اس میں ثواب ہے۔(عبداللہ المامون، Saying of Muhammad، لاہور، ۱۹۰۵ء، ص ۷۴۔۷۶)
اللہ کے رسول حضرت محمد کی تعلیمات میں درختوں کو کاٹنے کی واضح ممانعت آئی ہے۔ حتیٰ کہ حالت جنگ میں بھی درخت کاٹنے سے منع کیا گیا ہے تاآنکہ وہ دشمن کے لیے فائدہ مند نہ ہو جائیں۔ اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمان فوجوں کو اس بات کی ہدایت تھی کہ وہ شہروں اور فصلوں کو برباد نہ کریں۔(سید ابوالاعلیٰ مودودی ، الجہاد فی الاسلام، دہلی ۱۹۷۴ء، ص ۲۲۷۔ ۲۳۱)
اسلام کا نقطۂ نظر
’زندگی‘ قدرتی ماحول کا ایک اہم ترین جز ہے۔ اللہ کی نظر میں زندگی خواہ انسانی ہو یا حیوانی دونوں کی قدرو منزلت ہے۔ایک اور حدیث کے ذریعے یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ ہمیں چوپایوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ، ثواب کا مستحق بناتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہر تر جگر، رکھنے والے جان دار کی فلاح پر ثواب کی بشارت دی گئی ہے(حوالہ سابق عبداللہ المامون، ص ۷۵)۔ حیوانی زندگی کی بقا کا اندازہ اسلام کی اس تعلیم سے لگایا جاسکتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’شکاری صرف کھیل کے لیے کسی جانور کا شکار نہ کرے‘‘۔ امام ابویوسف کے نزدیک: ’’وہ شخص جو قدرتی ماحول کو ٹھیک طرح سے نہیں سمجھتا، اسلامی شریعت کے نفاذ کے مناسب طریقۂ کار کو بھی نہیں سمجھ سکتا۔ (احسان اللہ خان ،سائنس، اسلام اینڈ ماڈرن ایج، دہلی ۱۹۸۰ء،ص ۵۴)
اسلام اپنے ماننے والوں سے صرف فطرت کی تعریف کے گن گانے کی توقع نہیں رکھتا، بلکہ اس کا مطالبہ تو یہ ہے کہ وہ خدا کی دیگر مخلوقات کے ساتھ اللہ واحد کی تسبیح بجا لائے۔ اسلام کے نزدیک ہر نوع کے جان دار ایک طرح کا گروہ ہیں، اور وہ سب آپس میں خیر خواہانہ تعلقات کے مستحق ہیں۔مسلمانوں کو اس بات کی تاکید کی گئی کہ وہ درختوں کے پھل ضرور کھائیں مگر اس کی شاخوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائیں۔ انھیں جمے ہوئے پانی میں گندگی کے ذریعے کسی بھی قسم کی آلودگی پیدا کرنے سے منع کیا گیا۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو تعلیم دیتا ہے کہ اگر وہ قیامت کو واقع ہوتا دیکھیں اور ان کے ہاتھ میں پودا ہو تو وہ اسے ضرور زمین میں لگادیں۔ قرآن آبی چکّر، فضا، نباتات، سمندر، پہاڑ وغیرہ کو انسان کے خدمت گار کی حیثیت سے پیش کرتا ہے۔ اس طرح اہلِ ایمان کے دل میں فطرت سے یک گونہ محبت پیدا ہوتی ہے، اور وہ فطرت کے ساتھ اچھا برتاؤ اختیار کرتے ہیں۔ (اے۔آر۔اگوان، اسلام اینڈ انوائرون منٹ، دہلی، ۱۹۹۷ء، ص ۹۔۱۰)
ماحول اور فطری قوانین سے متعلق نقطۂ نظر اپنی جڑیں قرآن میں رکھتے ہیں۔ قرآن صرف انسانوں ہی کو مخاطب نہیں کرتا بلکہ پوری کائنات اس کے خطاب میں سموئی ہوئی ہے۔ وحی الٰہی فطرت کے مظاہر کو جا بجا پیش کرتی نظر آتی ہے۔ قرآنی آیات جہاں نفس انسانی کی پُرپیچ تہوں کو آشکارا کرتی ہیں، وہیں وہ فطرت کے رازوں پر سے بھی پردہ ہٹاتی ہیں۔ بعض اوقات قرآن غیرانسانی تخلیقات، مثلاً سورج، تارے، چاند، جانور اور نباتات وغیرہ کو بطور دلیل پیش کرتا ہے۔ قرآن نے کبھی بھی انسان اور اس کے ماحول کے درمیان کوئی جدائی نہیں ڈالی۔ قرآن ہمیں یہ تصور دیتا ہے کہ قدرتی ماحول (کائنات) انسان کا دشمن نہیں ہے کہ جس پر اسے بزور فتح پانا ہے، بلکہ یہ کائنات اس کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے ۔ یہ نباتات و جمادات نہ صرف انسان کے اس دنیا کے ساتھی ہیں بلکہ وہ آخرت میں بھی انعام کی حیثیت میں ان کا ذکر کرتاہے۔(سید حسین نصر، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی، ۱۹۹۷ء،ص۱۷)
اہلِ ایمان اس بات سے بھی اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں کہ قرآن مظاہر فطرت کو اللہ کی نشانی قرار دیتا ہے، جس طرح اس کا اپنا نفس بھی اللہ کی نشانی ہے۔ وہ کتابِ کائنات کا قاری بن جاتا ہے، اور اس کے اسباق (مظاہر فطرت) میں اللہ کی نشانیوں(آیات) کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اس طرح وہ اس کتابِ کائنات کے مصنف (خالق کائنات) کا عرفان حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ قرآن اس کائنات کو خالق کی پہچان کا ذریعہ بناتا ہے۔جس کے ذریعے ہمیں اس کی بے شمار صفات کا علم حاصل ہوتا ہے۔ اس کی حکمت اور اس کائنات کی مقصدیت کے ساتھ ساتھ انسان اپنی زندگی اور مقصد وجود کو پاسکتاہے۔ سید حسین نصر نے بجا طور پر کہا ہے کہ ’’یہ فطرت کے مظاہر، لاتعداد مساجد ہیں، جن میں اللہ تعالی کی بے شمار صفات پنہاں ہیں۔ یہ صفات ان لوگوں پر ظاہر ہوتی ہیں جن کی باطن کی آنکھ خود غرضانہ نفسیاتی خواہشات سے اندھی نہ ہوگئی ہوں‘‘(ایضاً، ص۱۷)۔ قرآن و سنّت کی اس طرح کی ان گنت تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ اہلِ ایمان فطرت کے تئیں اپنے دل میں محبت و الفت کے جذبات موج زن پاتے ہیں۔
ماحولیات: بنیادی تصورات
ماحولیات سے متعلق اسلامی تعلیمات ، اس وقت تک نہیں سمجھی جاسکتیں جب تک کہ ہم اسلامی نقطۂ نظر سے فطرت انسانی کا تعین نہ کریں۔
اسلام کے مطابق ہر انسان فطرت کا امین ہے۔ اس لیے اسے دیگر مخلوقات کے ساتھ ہم آہنگی بنائے رکھنی چاہیے۔ انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ (نائب) ہے، لہٰذا اسے خدائی احکامات کی پابندی کرنی چاہیے۔ اللہ اس کائنات کا رب ہے، بطور نائب انسان کی یہ ذمّہ داری ہے کہ وہ حتی المقدور قدرتی ماحول کی بقا اور نمو کے لیے کوشاں رہے۔اگر انسان فطری ماحول کے تحفظ و بقا کی جانب سے بے پروا ہوجاتا ہے تو وہ، اپنی اس امانت میں خیانت کا مرتکب ہوگا، جو اسے اللہ کی جانب سے حاصل ہوتی ہے(ایضاً، ص ۲۱۔۲۲)۔ قرآن کہتا ہے :’’کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے وہ سب کچھ، تمھارے لیے مسخّر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے، اور اسی نے کشتی کو قاعدے کا پابند بنایا ہے کہ وہ اسی کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے‘‘ (الطلاق ۶۵:۲۲)۔ یہاں لفظ ’مسخّر‘ سے مراد صرف فطرت پر فتح پانا نہیں ہے، جیسا کہ کچھ مسلم افراد نے دعویٰ کیا ہے، بلکہ اس کے معانی فطرت پر تسلّط کے ہیں، اور تسلّط بھی بے قید نہیں بلکہ خدائی ہدایات کے تابع ہونا چاہیے۔ کیونکہ انسان اس زمین پر خدا کا خلیفہ ہے اور اسے حاصل اختیار، دراصل خدائی عطیہ ہے۔
ماحول کی تباہی اور بربادی کے لیے اس سے زیادہ اور کوئی بات خطرناک نہیں ہوسکتی کہ انسان ، فطرت پر اپنے تصرّف کو خدائی ہدایات سے بے نیاز ہوکر استعمال کرے۔ انسان کو بذات خود کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ اسے جو کچھ اختیارات ملے ہیں، وہ سب اللہ کے عطا کردہ ہیں۔ خواہ یہ اختیار اسے اپنے نفس پر ہو یا اس کائنات پر ، کیونکہ وہ ان میں سے کسی کا خالق نہیں ہے۔ اس لیے اس کو خلیفۃ اللہ کی حیثیت سے ہی ان اختیارات کاذمّہ دارانہ استعمال کرنا چاہیے۔ (حوالۂ سابق سید حسین نصر، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، ص۲۲۔۲۳)
سید حسین نصر نے بجا طور پر کہا ہے کہ اسلامی تمدّن نے آج تک علم کو فطرت سے محبت ، اور ماحول کی حقیقت ، کو اللہ کی نشانیوں کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ اسلام اپنے اخلاقی نظام میں ( جس کی جڑیں وحیِ الٰہی میں پیوست ہیں اور جو خدائی احکامات کے تحت ہے) انسان کے غیرانسانی مخلوقات کے ساتھ رویّے کو طے کرتا ہے، اور ان کے تئیں انسان کو اس کے فرائض اور ذمّہ داریاں یاد دلاتا ہے (ایضاً، ص ۳۴)۔ ماحول سے متعلق انسانی رویّے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے چند بنیادی تصورات کا فہم حاصل کریں۔
انسان بحیثیت امین
قرآن کا تصورِ امانت ماحول کے متعلق انسانی رویّوں کو طے کرنے میں بہت مدد گار ہوتا ہے۔قرآن کہتا ہے: ’’ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے، اور اس سے ڈر گئے مگر انسان نے اسے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے‘‘ (الجن ۷۲:۳۳)۔ یہاں امانت سے مراد وہ اختیار ہے جو کسی شے پر کسی شخص کو دیا جائے۔ یہاں پر اس شخص سے اس بات کی توقع ہوتی ہے کہ وہ اسے اختیار دینے والے کی مرضی کے مطابق استعمال کرے، حالانکہ اسے اس کے خلاف بھی عمل کرنے کی آزادی حاصل رہتی ہے۔
انسان اس زمین پر خدا کا نائب ہے، اور اس نے اپنی آزاد مرضی سے اللہ کی امانت کو قبول کیا ہے، ساتھ ہی اس نے ارادہ و عمل کی آزادی کو بھی خالق کائنات سے اپنے حق میں منظور کیا ہے۔ اس کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ وہ اپنے ہر عمل کے لیے خالق کے سامنے جواب دہ قرار پائے اور خالق کائنات اس سے اپنی عطا کردہ آزادی و اختیار اور عمل کے بارے میں باز پُرس کرے۔ قرآن اس بات پر گواہ ہے کہ وہ قومیں جو امانت میں خیانت کی مرتکب ہوئیں اور اپنی آزادی کا بے قید استعمال کیا، آخر کار وہ تباہ و برباد ہوگئیں۔ (ھود ۱۱: ۸۴۔۸۵)
کائنات کا توازن اور ہم آہنگی
انسان اس دنیا کا مالک نہیں ہے۔ زمین اور آسمان اور ان کے درمیان تمام چیزوں کا مالک حقیقی اللہ رب العالمین ہے (الانعام ۶:۲۰)۔ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات ،بشمول انسان کو اپنی بندگی اور تسبیح کے لیے پیدا کیا ہے (بنی اسرائیل ۱۷:۴۴، الحج ۲۲:۱۸، النحل ۱۶: ۴۹۔۵۰)۔ اس طرح کی آیات انسان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ اسے قوانین فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہیے جیسا کہ خالقِ کائنات کی مرضی ہے۔ مزید برآں ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ خدا نے ہر شے ایک مقصد کے تحت پیدا کی، اور وہ اشیا اپنی مقصد براری میں لگی ہوئی ہیں۔ اس لیے انسان کے لیے لازم ہوجاتا ہے کہ وہ ان کی دیکھ بھال اور ان کا تحفظ کرے، تاکہ فطرت میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔ اللہ نے کائنات اور اس دنیا کی بہترین انداز پر تخلیق کی، زندگی کی بقا کے لیے متوازن نظام بنائے، اور ہر شے کو توازن و اعتدال کے ساتھ پیدا کیا اور ان کے درمیان میزان قائم کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ہم نے ہرچیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی‘‘ (الدخان ۴۴: ۵۴)، یعنی دنیا کی کوئی شے مستقل نہیں ہے۔ ایک منصوبہ بند طریقے پر اس کی پیدایش ، نشوونما اور خاتمہ ہوتا ہے۔
قرآن نے جس توازن اور میزان کا ذکر اپنی آیات میں کیا، اس سے تمام اشیا کے درمیان ایک دوسرے پر انحصار اور تعلق پر روشنی پڑتی ہے۔ اس کی ساتھ ہی ہمیں کل کے ساتھ جز کے تعلق کا عرفان حاصل ہوتا ہے۔ اس طرح گویا تمام مخلوقات آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط بندھنوں میں وابستہ ہونے کے ساتھ ایک عالمی نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔ ظاہر ہے اس میں انسان بھی شامل ہے۔ اسی لیے انسان سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ وہ کائنات کے اس توازن و میزان کو برقرار رکھے کیونکہ یہ اسی کے حق میں ہے۔ عزالدین عبدالسلام نے صحیح ترجمانی کی کہ جب انھوں نے کہا کہ: معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ نے اپنی مخلوقات کو ایک دوسرے پر انحصار کرنے والا بنا دیا، تاکہ ہر گروہ دوسرے گروہ کی فلاح و بہبود میں تعاون کرے۔ (عبدالحمید، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی، ص۴۶)
کائنات انسان کی خادم ہے
اشیا کی تخلیق کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ انھیں انسان کی خدمت کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمان کی ساری چیزیں تمھارے لیے مسخرکر رکھی ہیں‘‘۔ (طٰہٰ ۲۰:۳۱)
یہ اللہ کی انسان کے حق میں ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ کائنات کی اشیا اس کے لیے مسخر کردی گئی ہیں، جنھیں وہ اپنے تصرّف میں لاسکتا ہے۔اسی لیے اسے خالق کائنات کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ اپنی دیگر آیات میں خدا نباتات اور حیوانات کا ذکر کرتا ہے جو انسان کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انسان کو اس بات پر قدرت حاصل ہے کہ وہ ان اشیا سے اپنی فوری ضروریات کے علی الرغم ان سے سماجی اور اجتماعی فوائد حاصل کرے(عبدالحمید، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی، ص۴۶)۔ قرآن انسان کو مختلف جانوروں سے حاصل ہونے والے فائدے گنواتا ہے (یٰسٓ ۳۶:۷۱، المومن ۴۰:۷۹)۔ ساتھ ہی ان جانوروں کے کچھ حقوق عائد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات جانوروں سے متعلق قوانین میں اپنی مثال آپ ہے۔(عبدالحمید، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی ص۶۵)
اس کائنات کے تمام اجزا، روشنی، ہوا، پانی، مٹی، چٹانیں، عناصر، نباتات و حیوانات وغیرہ بحیثیت مجموعی تمام مخلوقات اپنے اندر کچھ مقصد اور اقدار رکھتی ہیں جو ذیل میں دی جا رہی ہیں: اشیا کی اپنی ذاتی قدر، چونکہ وہ خالق کی تخلیق ہیں، اور اس کی اطاعت و فرماں برداری اور تسبیح و تحمید کرتی ہیں، اور بحیثیت مجموعی ماحولی نظام میں ان کی قدروقیمت، نیز انسان کے لیے روحانی بقا اور مادی وسائل کے لحاظ سے ان کی افادی حیثیت۔(ایضاً ، ص ۴۹)
قدرتی وسائل کی عادلانہ تقسیم
دراصل ماحولیاتی مسائل کی جڑ، ماحولی تباہی اور روحانی قدروں کی پامالی کی قیمت پر قدرتی وسائل کا استعمال ہے۔ کسی ملک یا قوم کے ذریعے قدرتی وسائل کے مصرفانہ استعمال کی کوئی گنجایش اسلام میں نہیں ہے، جیسا کہ آج کل ہورہا ہے۔ چند ممالک یا اقوام قدرتی وسائل کا تنہا مسرفانہ استعمال کرکے دیگر اقوام کو ان سے استفادے سے محروم کررہی ہیں۔ اسلام قدرتی وسائل پر نہ صرف انسانوں کا بلکہ دنیا کی تمام مخلوقات کا مساوی حق تسلیم کرتا ہے۔ اسی طرح مستقبل کی نسلوں کا بھی ان خدائی نعمتوں میں حق محفوظ رہنا چاہیے۔(ایضاً ، ص ۴۹)
ان تعلیمات کی روشنی میں ہم قدرتی وسائل کے استعمال کے سلسلے میں مبنی بر حق نقطۂ نظر اپنا سکتے ہیں  قدرتی وسائل کا استعمال انسان کی مادّی اور روحانی ضرورتوں کے تحت ہو قدرتی وسائل کے استعمال کے سلسلے میں دیگر انسانوں (موجود) اور آنے والی نسلوں کے حق میں دست درازی نہ ہونے پائے قدرتی وسائل کا استعمال کسی بھی طرح سے (مثبت یا منفی) دیگر مخلوقات کے لیے نقصان دہ نہ ہو انسان چونکہ خلیفۃ اللّٰہ فی الارض ہے اس لیے یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس مسئلے کا مبنی بر عدل، حل تلاش کرے، تاکہ دنیا کی مجموعی ضروریات اور موجود قدرتی وسائل کے استعمال کے درمیان توازن و اعتدال باقی رہ سکے  قدرتی وسائل کا کسی ملک قوم کے ذریعے مصرفانہ استعمال یا ایسا استعمال جو دیگر انسانوں اور مخلوقات کے حق کے لیے نقصان دہ ہو، برداشت نہ کیا جائے  قدرتی ماحول کے تحفظ اور بقا کے لیے اسلامی اصولوں پر عمل کیا جائے۔ (ایضاً ، ص ۶۶)
قدرتی وسائل کا خود غرضانہ استعمال
قرآن، فساد فی الارض کی مرتکب دنیا کی قوموں کے انجام بد سے آگاہی دیتا ہے۔ یہ اپنے وقت کی متمدن، دولت مند اور طاقت وراقوام تھیں، لیکن ان کے اپنے بگاڑ کے نتیجے میں تباہ و برباد ہوگئیں۔ قوم عاد، قومِ ثمود،آلِ فرعون وغیرہ ان قوموں کی تباہی کی وجہ ان کا ’مفسدین فی الارض‘ بتایا گیا۔ یہاں لفظ ’فساد‘ سے برائی، رشوت خوری، بے ایمانی، نیکیوں سے عاری حالت، سماجی عدم اطمینان اور معاشرتی بگاڑ ، ظلم وجور ، تباہی و بربادی مراد ہے۔ اس لفظ کی مزید وضاحت وقار احمد حسینی اس طرح کرتے ہیں: ’’یہ قرآن کی ایک جامع اصطلاح ہے، جو ہر غیر اسلامی کام سے روکتی ہے۔ قرآن میں تقریباً ۵۰ مقامات پر اس کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسے ہم تمام بڑی اخلاقی برائیوں و جرائم کے ساتھ بُرے اور نقصان دہ خیالات، سے بھی تعبیر کرسکتے ہیں۔ اس میں انسانوں کے لیے نقصان دہ سائنسی، تکنیکی، سماجی، معاشی اور سیاسی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔ اس لفظ کے ذریعے قرآن انسان کو اس کے برے اعمال کے بھیانک انجام سے آگاہ کرتا ہے‘‘۔ اس طرح مسلمانوں میں سائنس اور ٹکنالوجی کے غلط اور بے قید منصوبوں کے خلاف ایک مضبوط بیداری پیدا ہوتی ہے۔(ایس، وقار احمد حسینی، اسلامک تھاٹ، گڈورڈ بکس، نئی دہلی، ۲۰۰۲ء، ص ۲۰۵)
اس ضمن میں ذیل کی آیت ملاحظہ ہو: خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا ہے لوگوں کو اپنے ہاتھوں کی کمائی سے، تاکہ مزا چکھائے ان کو ان کے بعض اعمال کا شاید کہ وہ باز آئیں۔ (حم السجدہ ۴۱:۳۰)
خدا کی تخلیق، خالص اور بہترین ساخت پر ہے۔ جہالت اور خود غرضی کی وجہ سے اس میں بگاڑ کو راہ ملتی ہے۔ ظاہر ہے برے اعمال کا انجام بھی برا ہوگا۔ یہ اس سے بھی واضح ہورہا ہے کہ خدا نے فرمایا: ’’لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے‘‘۔ اس سے ہمیں مستقبل کے لیے ایک طرح کی تنبیہہ (وارننگ) حاصل ہوتی ہے۔ اور ساتھ ہی یہ توبہ اور انابت کی دعوت بھی ہے(عبداللہ یوسف علی، انگریزی ترجمہ و مختصرتفسیر قرآن، مدینہ ۱۴۱۰ھ، ص ۱۱۹۰)۔ اس سے متصل آیت میں قرآن کا کہنا ہے: ان سے کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہوچکا ہے، ان میں اکثر مشرک ہی تھے۔(الشورٰی ۴۲:۳۰)
تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ اس حقیقت کو واشگاف کرتا ہے کہ سابقہ قومیں اپنی برائی اور بددیانتی کے علاوہ ان کے مشرکانہ عقائد، زندگی کے غلط معیارات، اور نفسانی خواہشات نے انھیں تباہی اور بربادی سے دوچار کیا(حوالہ بالا، عبداللہ یوسف علی،ترجمہ مختصر تفسیر قرآن،ص ۱۱۰۱)۔ لفظ ’فساد‘ کی تشریح خود قرآن اس طرح کرتا ہے: ’’جب اسے اقتدار حاصل ہوجاتا ہے تو زمین میں اس کی ساری دوڑ دھوپ اس لیے ہوتی ہے کہ فساد پھیلائے، کھیتو ں کو غارت کرے، اور نسل انسانی کو تباہ کرے۔ حالانکہ اللہ فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا‘‘(البقرہ ۲:۲۰۵)۔ یہاں یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ فساد کامطلب حرث و نسل کی تباہی ہے۔ اسی طرح یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ انسان خود ہی قدرتی وسائل کی تباہی اور بربادی کا ذمّہ دار ہے اور فطری ماحول کا یہ نقصان انسان سے اپنا خراج وصول کرتا ہے۔
قدرتی ماحول میں بگاڑ کی اہم وجہ انسان کی حریص طبیعت اور ضائع کرنے والی فطرت ہے۔ قرآن اسے ’اسراف‘ سے تعبیر کرتا ہے۔ اس کے بالمقابل قرآن انسان کو اعتدال، توازن اور تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔ نبی آخر الزماں کی تعلیمات بھی ہمیں اعتدال پسندی کی تلقین کرتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اعتدال اختیار کرو، اگر تم مکمل طور پر اسے اختیار نہ کرسکو، تو جہاں تک ممکن ہو اعتدال پر قائم رہو۔ گویا انسانوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے تمام اعمال مثلاً کھانے، پینے ، کمانے ، خرچ کرنے، صنعتی پیداوار اور اس کے استعمال، وغیرہ سب میں جس کا تعلق قدرتی وسائل سے آتا ہو اور آخر کار جو ماحول پر اثر انداز ہوتے ہوں، ان سب میں حد درجہ اعتدال سے کام لیں، کسی قسم کے اسراف کو راہ نہ دیں۔(عبدالحمید، اسلام اینڈ انوائرونمنٹ، دہلی ص۵۷۔۵۸)
قدرتی وسائل کا استعمال: اسلامی نقطۂ نظر
اسلامی تعلیمات انسان کو آسانی سے حاصل ہونے والے بیشتر قدرتی وسائل مثلاً ہوا، پانی، زمین اور جنگلات وغیرہ میں بھی مسرفانہ خرچ کو پسند نہیں کرتی ہیں۔ اس لیے آپ اندازہ لگاسکتے کہ اسلام کا مزاج نایاب اور کم یاب قدرتی وسائل (دھاتیں اور جان دار وغیرہ) کے استعمال کے بارے میں کیا ہوگا۔ ان کمیاب قدرتی وسائل کے استحصال کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں ہوگی (ایضاً، ۵۸)۔ انسان کو قدرتی وسائل کے استعمال کی مشروط اجازت ہے۔ شرائط یہ ہیں: معتدل استعمال، توازن قائم رکھنا اور ان قدرتی وسائل کے تحفظ اور بقا کا سامان کرنا۔ موجودہ نسلوں کے علاوہ، قدرتی وسائل میں آنے والی نسلوں کا بھی ’حق‘ ہے۔ اسے کسی طرح سے متاثر نہ کیا جائے۔ قدرتی وسائل کا بھی یہ حق ہے کہ انسان ان کے بے جا استعمال کے خلاف حفاظت کرے ، انھیں برباد ہونے سے بچائے اور ان کے ساتھ کسی قسم کا مسرفانہ رویہ اختیار نہ کرے۔(بدر الاسلام، ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف اسلام، آدم پبلشرز، دہلی ۲۰۰۷ء، ص۲۱۳)
قدرتی وسائل کا تحفظ
اللہ نے اپنی اسکیم کے تحت تمام مخلوقات کو پیدا کیا اور انھیں ایک دوسرے کے تعاون پر منحصر رکھا۔ ا س طرح اس دنیا میں ایک توازن قائم کیا۔ اس کائنات کی ہر شے اپنے مقصد وجود کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔ اس طرح یہ تمام مخلوقات (جان دار اور بے جان) ایک قیمتی اثاثہ قرار پاتی ہیں۔ ان کے وجود سے اس دنیا میں ایک حرکی اعتدال و توازن پیدا ہوتا ہے جو تمام مخلوقات کے لیے مفید اور ضروری ہوتا ہے۔ اگر انسان اس میزان اور توازن میں خلل ڈالے، ان قدرتی وسائل کا استحصال کرے، غلط استعمال کرے، یا انھیں برباد کرے، انھیں آلودہ کرے ، تو وہ خدائی ارادے کے خلاف کام کرے گا۔ انسان کی سطحی نظر ، لالچی فطرت اور خود غرضانہ مفادات نے ہمیشہ اس کائناتی توازن و عدل کو بار بار متاثر کیا ہے۔ اس کے بدلے میں فطرت نے انسانوں سے مختلف طریقوں سے انتقام لیا۔ اس لیے انسان پر فرض ہوجاتا ہے کہ وہ ان قدرتی وسائل کے تحفظ و بقا کے لیے کوشش کرے(ابوبکر احمد،ص ۷۵)، ورنہ انتہائی بھیانک حالات اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ فطرت سے جنگ میں شکست لازماً انسان ہی کی ہوگی۔
۞ پانی: اللہ نے حیات کی بنیاد پانی کو بتایا ہے۔ تمام جان دار اپنے وجود کے لیے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔ قرآن کی متعدد آیات اس نعمت اور اس کی اہمیت سے بحث کرتی ہیں(الحجر ۱۵:۱۹، النور ۲۴:۴۱، طٰہٰ ۲۰:۵۳)۔ پانی کے بے شمار حیاتی پہلوؤں کے علاوہ اس کی سماجی اور مذہبی حیثیت بھی مسلّم ہے۔ یہ طہارت کے لیے ایک ناگزیر شے ہے۔ اور کسی بھی عبادت کا جسمانی اور کپڑوں کی پاکی کے بغیر تصور نہیں کیا جاسکتا۔ اس نعمت عظمیٰ کا تحفظ تمام جان داروں کی زندگیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔ (خواہ وہ نباتات ہوں یا حیوانات)۔
ابوبکر احمد نے اس سلسلے میں بڑے پتے کی بات کہی ہے کہ’ ’زندگی کے وظائف کی ادایگی میں جو شے ناگزیر ہوگی، وہ مطلوب ہوگی۔ ہر وہ عمل جو اس شے کے حیاتی اور سماجی کاموں میں رکاوٹ ڈالے، یا اسے ناقابلِ استعمال بنائے، مثلاً اس کو برباد کرے یا آلودہ کرے، اس طرح اس شے کو اپنے فرائض ادا کرنے میں مزاحم ہو، ایسے تمام اعمال حیات (زندگی) کو تباہ کرنے والے تصور کیے جائیں گے۔ فقہ کا یہ مشہور قاعدہ ہے کہ ’حرام کی طرف لے جانے والے ذرائع بھی حرام ہوتے ہیں‘‘۔(ابوبکر احمد ،ص ۷۸)
مسلمان فقہا نے قرآن اور سنّت رسول سے استدلال کرتے ہوئے مختلف حالات میں پانی کے استعمال کے تفصیلی قواعد وضوابط ترتیب دیے ہیں۔ ان کا مطالعہ یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح سے ایک قیمتی قدرتی وسیلے کا دیرپا استعمال کیا جاسکتاہے۔
۞ ھوا: تمام جان دار اپنی زندگی کی بقا کے لیے ہوا پر انحصار کرتے ہیں۔ جس کے بغیر وہ چند منٹ بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس کے علاوہ ہوا دیگر بہت سارے ضروری کام انجام دیتی ہے، مثلاً نباتات میں بارآوری کا عمل، بارش، بادلوں کی مختلف حصوں میں منتقلی وغیرہ۔ قرآن اس طرح کے کئی اعمال کو خدائی عطیہ قرار دیتا ہے۔ (الحجر۱۵:۱۹۔۲۳، البقرہ ۲:۱۶۴، الاعراف ۷:۵۷)
ہوا چونکہ حیات کی بقا کا انتہائی اہم فریضہ انجام دیتی ہے، لہٰذا اس کی حفاظت آپ سے آپ لازم ہوجاتی ہے۔ یہ اسلامی قوانین کی اہم غرض ہے۔ اس طرح سے وہ تمام افعال جو ہوا کو آلودہ کریں اور آخر کار جان داروں پر اثر انداز ہوں، ممنوع قرار پاتے ہیں۔
۞ مٹّی: زمین بھی جان داروں کی بقا میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ قرآن میں کہا گیا کہ زمین جان داروں کے قیام کا ذریعہ ہے(یونس ۱۰:۵۵)۔انسان کی تخلیق بھی اولاً مٹّی سے ہوئی (طٰہٰ ۲۰:۳۰)۔ زمین میں پائی جانے والی معدنیات، انسانوں، نباتات اور دیگر جان داروں کی زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اکثر جان دار بشمول انسان اپنی غذا زمین سے حاصل کرتے ہیں (الحجر ۱۵: ۱۹۔۲۰)۔ علاوہ ازیں زمین پہاڑوں، دریاؤں اور سمندر کا مسکن ہے، جو تمام کے تمام جان داروں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں(المرسلٰت ۷۷:۲۵۔۲۷)۔ قرآن ہمیں بار بار زمین کی پیداوار اور اس سے حاصل ہونے والے پھلوں کے انسانوں کے لیے استفادے کی یاد، دلاتا ہے۔(فاطر ۳۶: ۳۳۔۳۵)
ابوبکر احمد کے مطابق اگر ہم واقعتا اللہ کے شکر گزار بننا چاہتے ہیں تو ہم پر لازم ہوگا کہ ہم زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھیں اور اس کو ہر طرح کے نقصان سے بچائیں۔ ہمیں اپنی ضروریات، مثلاً مکان، زراعت، جنگلات اور کان کنی کے ایسے طریقے اپنانے چاہییں جو نہ صرف حال بلکہ مستقبل میں بھی کسی نقصان کا باعث نہ بنیں۔ اس طرح کے مفید ترین وسیلے کو تباہ کرنا یا اسے خراب کرنا یقیناًحرام ہوگا۔(ابوبکر احمد، ص۸۰)
۞ نباتات و حیوانات: انسانی زندگی کی بقا اور ترقی کے ضمن میں نباتات اور حیوانات کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ ان کے بغیر انسانی زندگی کا تصور بھی محال ہے۔ نباتات ایک منفرد عمل ’عمل شعاعی ترکیب‘ کے ذریعے غذا تیار کرتے ہیں۔ نباتات سے ہی ہمیں غذا کے لیے غلّہ، پھل اور سبزیاں حاصل ہوتی ہیں۔ قرآن ہمیں اس طرح دعوت غور و فکر دیتا ہے: ’’پھر ذرا انسان اپنے آپ کو دیکھے۔ ہم نے خوب پانی لنڈھایا، پھر زمین کو عجیب طرح سے پھاڑا، پھر اس کے اندر اُگائے غلّے اور انگور اور ترکاریاں اور زیتون اور کھجور اور گھنے باغ اور طرح طرح کے پھل اور چارے تمھارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر‘‘۔(عبس ۸۰: ۲۴۔۳۲)
۞ نباتات: اس اہم فریضے کے علاوہ ہوا کی صفائی کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔ وہ زمین کے کٹاؤ کو روکتے ہیں۔ علاوہ ازیں پانی کی حفاظت کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔ بہت سارے نباتات کی طبّی اہمیت بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انسان انھیں اپنے معاش و دیگر ضروریات کی تکمیل میں استعمال کرتا ہے۔ اسلامی قوانین کے مزاج کے مطابق نباتات کی پیداوار، تحفّظ اور بقا ایک ’امرِ ضروری‘ قرار پاتا ہے۔
حیوانات نہ صرف انسانوں بلکہ نباتات کے لیے بھی کئی طریقوں سے کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ ان سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انسان حیوانات سے غذا، اون، چمڑا اور دودھ حاصل کرتا ہے۔ یہ دواؤں کے کام بھی آتے ہیں۔ علاوہ ازیں جان داروں سے انسان باربرداری کا کام بھی لیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی فوائد کی طرف قرآن اشارہ کرتا ہے (الحج ۲۲:۱۸، بنی اسرائیل ۱۷:۴۴)۔ اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اسلام قانون سازی کرتا ہے۔ ہر دور کے بارے میں عمومی اصول یہ ہے کہ ’’تم اہل زمین پر رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا‘‘۔ (ابوبکر احمد ص ۱۰۶)
تعلیمات نبوی  میں بھی ہمیں اپنے زیر استعمال جانوروں کی خوراک، آرام اور تحفّظ کے بارے میں واضح ہدایات ملتی ہیں، بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی جانور کو بھوکا، پیاسا مرنے کے لیے چھوڑ دے تو اسے آخرت میں جہنم کا عذاب بھگتنا ہوگا۔ مزید فرمایا کہ ہر زندہ جان دار کی فلاح و بہبود میں اجر ہے(ایضاً)۔ اس طرح کی اَن گنت تعلیمات احادیث کی کتابوں میں محفوظ ہیں۔ اسلام کا ایک بڑا امتیاز یہ بھی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کرتاہے۔ اس پر باقاعدہ کتابیں موجود ہیں۔ مثلاً عزالدین عبدالسلام کی کتاب قواعد الاحکام فی مصالح الانعام۔ قدرتی وسائل کے تحفظ و بقا کے لیے اسلامی تعلیمات کا خلاصہ یوں ہوگا: اسلامی قوانین تمام مخلوقات کی فلاح و بہبود اور ان کے درمیان مشترکہ مفادات کا خیال رکھتے ہیں تاکہ خدائی منصوبے کے مطابق ان سے استفادہ کیا جاسکے۔
قدرتی وسائل کا تحفظ اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے۔ انسان کی خلیفۃ اللّٰہ فی الارض کی حیثیت بھی قدرتی وسائل کے تحفظ کو لازمی بناتی ہے۔ اسلام کی اخلاقی تعلیمات اپنی پشت پر مضبوط قانون اور قوت نافذہ رکھتی ہیں، اس لیے ان سے صرف نظر ممکن نہیں ہے۔انسانی ترقیات کو ماحول دوست ہونا چاہیے۔
انسان کو سماج کے مشترک وسائل کے استعمال کے سلسلے میں جوابدہ بنایا جائے۔ سائنسی اور تکنیکی طریقے میں ایسے ذرائع اپنانے چاہیے جو قدرتی وسائل کے تحفظ کے ضامن ہوں۔ ہر ترقیاتی منصوبے کو روبہ عمل لانے سے پہلے اس کے ماحولی اثرات کا ہمہ جہت اور جامع جائزہ لیا جائے۔
فوجی کاروائیوں یا دشمن پر حملے کی صورت میں ہر قیمت پر قدرتی وسائل اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔(حوالہ بالا،ص ۱۰۲۔۱۰۳)
۞ آواز کی آلودگی: فی زمانہ، ہم آواز کی آلودگی سے بھی بہت زیادہ پریشان ہیں۔ اسلام بلند آواز کو سختی سے ناپسند کرتا ہے۔ قرآن اس کو گدھے کی آواز سے تشبیہہ دیتا ہے(لقمان ۳۱:۱۹)۔ اسلام آواز کے معاملے میں بھی اعتدال کا داعی ہے۔ آواز نہ بہت زیادہ بلند ہو اور نہ ہی اتنی دھیمی کہ سنائی نہ دے۔ قرآن اپنی ایک اور آیت میں اہلِ ایمان کو اپنی آواز نبی کے مقابلے میں پست رکھنے کی تاکید کرتا ہے۔(البقرہ ۲:۴۹)
اسلامی عبادات میں بھی اس کا خیال رکھا گیا ہے کہ آواز بہت زیادہ بلند نہ ہونے پائے، مثلاً نمازیں، دن کی نمازیں سّری ہوتی ہیں جب کہ بالعموم دیگر ذرائع سے شور پیدا ہوتا ہے۔ فجر اور عشاء جب کہ شور کم ہوتا ہے اس وقت جہری نماز ہوتی ہے۔ اس کی آواز بھی معتدل رکھی جاتی ہے۔ اسی طرح سے دعا اور ذکر کا بھی معاملہ ہے۔
ماحولیات اور اس کے تحفظ سے متعلق اسلام کی تعلیمات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام ایک جامع نظامِ حیات ہونے کے ناتے ماحول کے تحفظ کے لیے بھی رہنمائی دیتا ہے۔ اگر اسلام کی ان تعلیمات کو سامنے رکھا جائے تو دنیا کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نظامِ کائنات کا توازن بگڑنے نہ پائے۔ آج جس طرح سے کائنات کا ماحولیاتی توازن بگڑ رہا ہے فضائی اور زمینی آلودگی بڑھ رہی ہے، زمین کا درجۂ حرات بڑھ رہا ہے جس سے گلیشیر پگھل رہے ہیں اور زمین کی زیرین منجمد سطح متاثر ہو رہی ہے، کیمیائی کھادوں کے مسائل روزافزوں ہیں، اس نے گلوبل وارمنگ کی تشویش ناک صورت حال پیدا کردی ہے۔ جنگلات کی کمی واقع ہونے، پٹرول، بجلی اور ایٹمی توانائی کے بے جا استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن اور آکسیجن کا توازن بگڑ کر رہ گیا ہے۔ گرین ہاؤس ایفکٹ سے قطبین پر جمی برف پگھلنے لگی ہے جس سے سطح سمندر بلند ہورہی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی ساحلی شہر، ملک اور آبادیوں کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بلاشبہہ یہ انسانوں کی اپنے ہاتھوں کی کمائی اور وبال ہے جو خدا اور اس کے بندوں سے بے نیاز ہوکر محض اپنے مفادات اور خواہشات کی تسکین کا نتیجہ ہے جس سے دنیا کو فساد کا سامنا ہے۔
اس تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر ماحولیاتی تحفظ کے لیے کئی عالمی معاہدے کیے جارہے ہیں لیکن مغربی ممالک، امریکا، آسٹریلیا وغیرہ جو کہ ۸۰ فی صد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور ماحول کے بگاڑ کے بڑے ذمہ دار ہیں، ان معاہدوں پر عمل درآمد سے اجتناب کر رہے ہیں۔ ان حالات میں مسلمان جو دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے نائب ہونے کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ ماحول اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے نہ صرف یہ کہ اپنا کردار ادا کریں بلکہ ماحولیات سے متعلق اسلام کی تعلیمات کو بڑے پیمانے پر عام کریں۔ اس سے ایک طرف جہاں یہ تاثر دُور ہوگا کہ اسلام جدید مسائل کے لیے رہنمائی نہیں دیتا اور پرانے وقتوں کا نظام ہے، وہاں مادیت، خودغرضی اور نیشنلزم سے بالاتر ہوکر انسانیت کی فلاح کے پیش نظر درپیش جدید مسائل کے حل کے لیے بھی اسلام کے نظامِ فطرت کی طرف ہی رجوع کرنا ہوگا جو بلاامتیاز خطہ و نسل بنی نوع انسان کی فلاح چاہتا ہے۔
(مقالہ نگار اورنگ آباد، مہاراشٹر، بھارت کے مقامی اسکول میں صدر مدرس ہیں اور تحقیق و تصنیف سے وابستہ ہیں۔ کئی کتب کے مصنف ہیں)

Popular culture campaign engulfs SIO MNZ

Nagpur: SIO Maharashtra North Zone concludes popular culture campaign with great enthusiastic all over places of zone.



            Cadres conveyed the message of negative impacts of popular culture to the students. Different Units & Circles organized Class lectures, Public conferences, Corner meets, Khutaba-e- Juma and also distributed 5000 handbills. 


            Through this campaign it was tried to convey the negative impacts of popular culture on students as well as youths. Moral and ethical values were highlighted and try to promote through this campaign.

Tuesday, April 17, 2012

غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کاضمیر

علامہ اقبال نے اس مصرعے میں ایک بہت بڑی حقیقت کو بیان فرمایاہے ۔قوم غلام کیاہوتی ہے، دیکھتے ہی دیکھتے اس کے اطوار بدلتے چلے جاتے ہیں ۔ جو ناخوب ہوبتدریج وہی خوب ہوتاجاتاہے ۔اس کی تہذیب وثقافت ،اس کی عادات ورسومات میں نیا رنگ جھلکنے لگتا ہے ۔ چال ڈھال ،رفتار گفتارمیں تبدیلی آجاتی ہے ۔رنگ ڈھنگ ہی کچھ اور ہوجاتاہے ۔اٹھنے بیٹھنے ،کھانے پینے ،رکھ رکھائو،وضع قطع یہاں تک کہ غمز واشارہ کے قاعدے ضابطے بدل جاتے ہیں ۔پسند وناپسند کا معیار دوسراہوجاتاہے ۔ادب پر اجنبی رنگ چڑھ جاتاہے ۔وہ ادب معیاری سمجھاجاتاہے جو فاتح قوم کے ادب کاچربہ ہو،حوالے کے لیے انہی ادیبوں کانام اورکاکم پیش کیا جاتاہے جو غالب قوم سے تعلق رکھتے ہوں ،زباں بل کہ ہرچیز میں پیوند لگ جاتاہے ۔غلامی ہے ہی ایک پیوند کاری جس میں دیسی آم قلمی آم کی خصوصیات اختیار کر لیتا ہے ۔دور غلامی کے انداز واطوار دراصل ایک دوسری غلامی کی نشان دہی کرتے ہیں،وہ ہے فکری غلامی ،فکرجب غلام ہوجائے تو شاہین کرگس اور شیر گیڈر کا روپ دھار لیتے ہیں۔اس غلامی کا ایک رخ اور بھی ہے جو تخریب نہیں تعمیر ہے ،جو روح کی سرشاری ،اعلی اخلاق کے حصول اورآخرت کی آبادی سے عبارت ہے جو ممولے کو شہباز سے لڑاتی ہے ،یہاں اس رخ کی بات ہورہی ہے جو ملت کا ننگ ،دین کی بربادی اوردنیاکی رسوائی ہے ۔مسلمانوںپرایسے کئی ادوار آئے جن میں غیر اقوام نے ان پر تسلط جما لیامگر وہ شخصی اور جغرافیائی غلامی تھی ،جلد ہی وہ قومیں مسلم فکر ونظر کی اسیر ہوگئیں انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ۔اقبال کے الفاظ میں پاسباںمل گئے کعبے کوصنم خانے سے مغربی اقوام نے بھی مسلم تہذیب اور علم وفن سے بہت کچھ حاصل کیا۔اسی کے سہارے انہوں نے گھٹنوں گھٹنوں چلناسیکھایہاں تک کہ دوڑنے لگ گئیں ۔مسلمانوں سے انہوں نے جوکچھ حاصل کیا اس پر اضافات کرتے ہوئے ایک طرف علم ونظر کے نئے دیے جلائے اوردوسری طرف تہذیب وثقافت کے متضاد راستوں پرچل نکلے ۔یہ بے خدا وبے دین ننگی اورمادی تہذیب تھی جس کے پہلوئوں میںاگر سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے آفتاب اور جنگ وجدل کے نئے سامان تھے تو اس کے پس پشت شاطر ومکار ذہن کام کر رہاتھا۔سامنے وسیع مسلم حکومتیں تھیں شاداب زرخیز اور مال وزر سے لدے ہوئے مسلم علاقے جن کے وارث اپنا اصلی مقصد بھول کرآپس میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا تھے ۔مسلمانوں کے سیاسی مراکز شکست وریخت کاشکار تھے ۔یہ قومیں ان علاقوں پر یوں حملہ آوروہوئیں جیسے سرد راتوں میں کہر اترتی ہے ۔تھوڑے ہی عرصے میں مسلمان پٹ گئے ۔مغربی قوموں نے انہیں اپنی غلامی میں لے لیا ۔مگر اب کی بار معاملہ دوسراہوگیا بجائے اس کے کہ یہ اقوام مسلمانوں کااثر قبول کرتیں الٹا مسلمان ان کے پنجہ ء تہذیب میں گرفتارہوگئے۔فکری غلامی کے نتیجے میں غلام قوم کے اند ر عموما چار طبقے پیدا ہوتے ہیں ایک وہ جو تین میں ہوتاہے نہ تیرہ میں ،دوسرا وہ جو حریت فکرکاعلم بردار اورآزادی کا متوالاہوتاہے جس کی غالب قوم سے نفرت اس انتہاکو پہنچ جاتی ہے کہ وہ اس سے متعلقہ کسی چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا،اس بارے میں وہ انتہائی حساس ہوجاتاہے ،تیسرا وہ جو بیچ کی راہ چلتا ہے، چوتھا وہ جوغالب قوم پریوں ریچھتا ہے جیسے مکھی شیرے میں گرتی ہے مگراسی کے ساتھ وہ قوم کو بھی نہیں بھولتاالبتہ اس کی کج فکر اسے یہی بتاتی ہے کہ قوم کے درد کا درماں اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے میں ہے ۔پانچواں طبقہ جی حضوریا،مفاد پرست ،ٹوڈی ،خود غرض ،خوشامدی ،چاپلوس ،شاطر ومکار اور قومی غیرت وحمیت سے خالی ہوتاہے فاتح قوم کوتمام تر پیش رفت کے لیے یہی اپنے کاندھے پیش کرتاہے۔بدلے میں اسے جاگیریں ملتی ہیں اور لاٹ صاحب ،نواب بہادر،سر اور ملک صاحب کے خطابات سے نوازا جاتاہے ۔مغربی قوتوں نے پہلے تو مسلمانوں کی جغرافیائی حدود پر قبضہ کیا پھررفتہ رفتہ مسلمانوں کی فکر پر بھی غلبہ حاصل کرلیا ۔غلامی کا حدود اربعہ صرف برصغیر تک ہی محدود نہیں*بل کہ ہر اس خطے تک پھیلاہوا ہے جو براہ راست ان کے قبضے میں*رہاخطہ ء عر ب کو چھوٹی چھوٹی ٹکریوں*میں*بانٹنا انہی ٹوڈیوں*کی وجہ سے ممکن ہوااردن ویمن کی بادشاہتیں*امارات کی ریاستیں*اورعراق ومصروشام کے ڈکٹیٹر اسی نسل کے شاید اآخری آثار ہیں*جو جنگ عظیم اول سے پہلے انگریز نے تیار کی تھی ۔آج کے مسلمان بدترین غلامی کاشکار ہیں ،جغرافیائی طور پر گوآزاد ہوچکے ہیں مگر فکری طور پر ان کے غلام ہی ہیں، اسی غلامی کا نتیجہ معاشی ،معاشرتی ،تہذیبی اور عسکری غلامی کی صور ت میں برآمد ہوا ہے۔ ایک مصیبت تو یہ ہے دوسر ی مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق سام راجی قوتیںجاتے جاتے ہمیں کاٹھے انگریزوں کا تحفہ دے گئیں ۔اُن کی نوازشات سے لاٹ نواب اورصاحب بہادر وغیرہ اقتدار کے سنگھاسن پر بیٹھے جب کہ عام آدمی ان کے سامنے چابی کا کھلونا بن کررہ گیا۔یہ لوگ جنہوں نے سرکار برطانیہ اور انکل سام کی چوکھٹ کو اپنا قبلہ وکعبہ بنارکھا ہے انسانوں کی اس برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو شاہ سے بڑھ کرشاہ کی وفادار ہوتی ہے ۔کہتے ہیں کسی آفیسر نے سپاہی کوکہا اوئے کھوتا گبھن ایسپاہی نے ایڑیاں بجائیں، سیلوٹ جھاڑا اور کہا یس سر اور دے گا بھی دو ہم ایسے لوگوں*یہ امید رکھیں کہ عالمی فورم پر یہ ہماری نمائندگی کریں گے تو بابا یہ ہماری بھول ہے ،جنہیں*اقتداراس شرط پرملے کہ آنریبل ! برسراقتدارآنے کے بعدآپ نے وہی پالیسی اپنانی ہے جو ہم کہیں گے ہاں قوم کو تسلی دلاسہ دینے کے لیے ہم آپ کو ’’اُتوں اُتوں رولاپانے ‘‘کی اجازت دیتے ہیں وہ کیا قومی خواہشات کی ترجمانی کریں گے۔لہذا قوم کووہی لالی پاپ دیاجاتاہے جو ’’سرکار ‘‘کی مرضی ہوتی ہےاور ہر قومی معاملے میں ملی غیرت وحمیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہی بولااورکیاجاتاہےجو ’’ آقائو ں‘‘کی پالیسی ہوتی ہے ۔قوم کے سپوتوں پر بارود برساناہو یا مائوں کے جگرگوشے قانون کی چھتری تلے یوں غائب کرنے ہوں کہ ان کا سراغ بھی نہ ملے ،داڑھی پگڑی کو دہشت گردی کی علامت بناناہویا روشن خیالی کا پرچار کرناہو ،مسلمانوں کوان کے حوالے کرکے ان کے دام کھرے کرنے ہوں*یا مساجد ومدارس پر کمانڈوایکشن کرناہو ،پڑوسی مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجرگھونپناہو یا اپنے وطن کو اپنے ہی لوگوں کے لیے میدان جنگ بناناہو، قوم کے ہیروکو زیروکرناہو یا توہین رسالت کے مجرموں کوراتوں رات آقاکے چرنوں مین بھجواناہو یہ اوراس طرح کے دیگر معاملات’’باہمی مشاورت ‘‘سے طے کیے جاتے ہیں*اورمشیر نیویارک تل ابیب لند ن اور دہلی کامرکب ہوتے ہیں ۔تما م مسلم خطے ان کی کالونی ، مرد ان کے غلام اور عورتیں ان کی لونڈیاں ۔ آزادی کے نام پر ہمیں غلامی میں دھکیل دیاگیا۔ان کے لیے کوئی نوگوایریانہیں ،جہاں چاہیں جائیں ،کوئی روک ٹوک نہیں*جو چاہیں ادھرسے لے جائیں اورجو چاہیں یہاں لائیںنہ رکاوٹ نہ چیکنگ سب ڈیوٹی فری ،کنٹینروں کے کنٹینر نیٹوکا سامان و تیل یہاں*سے جاتاہے ،ان کاخرچ قوم پرٹیکس لگا کر پوراکیا جاتاہے ۔جس کا جی چاہتاہے ہمارے داخلی اور مذہبی معاملات کے متعلق ہمیں سبق پڑھانا شروع کردیتاہے،وہ جب چاہیں*ہمارے جذبات مجروح کریں*،ہماری خودمختاری کو چیلنج کریں،ہمارے شہریوں کو خون میں نہلائیں*،کسی ایمل کانسی اور کسی عافیہ صدیقی کو پکڑ کرلے جائیںکھلی اجازت ہے انہیں*روکنا للکارناتو درکنا ر ہم اتنااحتجاج بھی نہیںکرسکتے جو دم پر کسی کا پائوں آجانے سے کتے کا پلاکرتاہے۔ بل کہ ہمارا کام سر جھکا کر ان کا لیکچر سننا اور اس بات کا یقین دلانا ہے کہ ہم یہ سبق پوری طرح ذہن نشیں کرچکے ہیں ،مائی باپ ابھی ہم اس ترقی یافتہ اور روشن خیا ل لبرل معاشرے میں رہنے کے قابل نہیں اس کے لیے برسوں ہمیں آپ کی جوتیاں سیدھی کرنی پڑیں گی اور آپ کی اطاعت کا دم بھرنا پڑے گا۔غلامی قوم کو بزدل بنادیتی ہے ۔ قوم پراس کے اثرات کیا ہوتے ہیں،*اس کے لیےقرآن کی روشنی میں*قوم موسٰی کے احوال مطالعہ کیجئے ۔ پہلے تووہ حضرت موسٰی کا ساتھ دینے کے لیے تیارنہ تھے ،اس پر اآمادہ ہوئے تو بات بے بات موسٰی کو طعنہ دینے لگے کہ تو نے ہمیں*پھنسا دیا ، تیری وجہ سے ہم پر یہ مصیبت آگئی ۔آپ قوم کولے کر نکلے ،بحرقلزم پر پہنچے ،فرعون بھی تعاقب میں*لشکرسمیت آپہنچا،سامنے دریا ،پیچھے فرعونی لشکر،فوراکہنے لگے انالمدرکون ہم پکڑے گئے۔ وہاں*سے اللہ نے نجات دی، پارہوتے ہی قوم عمالیق پر سے گذر ہواجو بت پرست تھے تو کہنے لگے اے موسٰی اجعل لنا الھاکما لھم الھۃ*ہمیں*بھی انہی کی طرح*کا خدا بنادو ۔آپ کوہ طور پر گئے تو آپ کی غیر موجودگی میں*طلسم سامری کی فسوں*کاری سے بچھڑے کی پوجا کرنے لگے ۔آپ نے فلسطین پر حملہ کرکے آبائی وطن آزاد کرانے کا حکم دیا تو کہنے لگے یموسٰی ان فیھا قوما جبارین وانالن ندخلھاحتی یخرجو امنھا توبہ توبہ وہاں*کے لوگ تو بہت سخت ہیں*ان کے ہوتے ہم کبھی وہاں*نہیں*جائیں*گے۔ اللہ کی طرف سے حضرت یوشع بن نون نے یہ مژدہ سنایا کہ تم چلوتو سہی تمہیں*ہی غلبہ حاصل ہوگا تو جواب دیا کبھی نہیں فاذھب انت وربک فقاتلا موسٰی تم اورتیرارب جاکرلڑیں*ہم تو یہیں*رہیں*گے آخر فیصلہ کیا گیا کہ چالیس سال تک انہیں*وادئ تیہ میں*رکھا جائے گا اس سے پہلے انہیں*تکوینی طور پر یہاں*سے باہر نکلنے کی اجازت نہیںہوگی،*کیوں*؟ تاکہ اس پرانی نسل کی جگہ نئ نسل لے لے اس پر سے غلامی کے اثرات زائل ہوجائیں*اوراس صحرامیں*جفاکشی کی زندگی گذارتے ہوئے یہ قوم قوم صحرائی بن جائے تاکہ مقاصد فطرت کی نگہ بانی کرسکے شایدہمارے لیے بھی کسی ایسے ہی تیہ کا فیصلہ مقدر ہے ۔

Services

What can I do


Branding

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua.

Web Design

Quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat. Donec sit amet venenatis ligula. Aenean sed augue scelerisque.

Graphic Design

Duis aute irure dolor in reprehenderit in voluptate velit esse cillum dolore eu fugiat nulla pariatur. Excepteur sint occaecat cupidatat non proident.

Development

Duis aute irure dolor in reprehenderit in voluptate velit esse cillum dolore eu fugiat nulla pariatur. Excepteur sint occaecat cupidatat non proident.

Photography

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod. Donec sit amet venenatis ligula. Aenean sed augue scelerisque, dapibus risus sit amet.

User Experience

Quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat. Donec sit amet venenatis ligula. Aenean sed augue scelerisque, dapibus risus sit amet.

Contact

Get in touch with me


Adress/Street

Nagpur Maharashtra India

Phone number

+(91) 937 005 9541

Website

www.irshadkha.in